Light
Dark

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست کے خلاف پرو پیگنڈا کیا، اس کی قیادت معصوم لوگوں کو  ورغلاکر احتجاج میں لائی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈھائی سو کے قریب اہلکار زخمی ہوئے،  سیدھی گولیاں پی ٹی آئی والوں نے ماری ہیں، جو لوگ پورے معاشرے کو تکلیف دیتے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی کاکوئی انتظام نہیں تھا،وہاں ان کا رکنا مشکل تھا،تحریک انصاف کی قیادت معصوم لوگوں کو ورغلاکر احتجاج میں لائی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب اتنی جلدی دوبارہ احتجاج کی پوزیشن میں نہیں آئے گی، شاید اب پی ٹی آئی کبھی بھی احتجاج کی کال نہ دے سکے ،ہم  پہلے بھی ان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار تھے، آج بھی ہیں، وزیراعظم نے ان کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن انہوں نے انکار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *