Light
Dark

پاکستان نے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ موخر کردیا، وزیر پٹرولیم

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ ایک سال کیلئے موخر کردیا ہے، قطر سے ایل این جی کارگو 2025 کے بجائے 2026 میں حاصل کیے جائیں گے۔

پاکستان میں سالانہ بجلی کے استعمال میں پچھلے تین سہ ماہیوں میں 8 سے 10 فیصد کی کمی آئی ہے جو کہ زیادہ تر مقامی کھپت پر بڑھتے ہوئے ٹیرف کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے نومبر میں رائٹرز کو بتایا تھا کہ پاکستان کی بجلی کا ایک تہائی حصہ قدرتی گیس سے حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر سے پانچ ایل این جی کارگوز کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا ہے جبکہ دیگر مارکیٹوں کے ساتھ مزید پانچ کارگوز ملتوی کرنے پر بات چیت کررہے ہیں، تاہم وفاقی وزیر نے ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے۔

حکومت نے نومبر میں موسم سرما کے دوران بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا تھا تاکہ کھپت کو بڑھایا جاسکے اور ہیٹنگ کیلئے قدرتی گیس کے استعمال میں کمی لائی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *