سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ایس بی سی اے کی جانب سے کلینک ڈی سیل نہیں نہ کرنے پر اہلیہ ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور ایس بی سی اے اور دیگر سے 9 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے وکیل درخواست گزار سے درخواست کی سماعت ریگولر بنیچ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا عدالت نے ایس بی سی کو فوری ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود ڈینٹل کلینک ڈی سیل نہیں کیا جا رہا۔