Light
Dark

آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری کرکٹر سر ڈان بریڈمین کی تقریباً  80 سال پرانی  ٹیسٹ ‘بیگی گرین کیپ’ کروڑوں روپے میں نیلام ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 دسمبر کو سڈنی کے مقامی نیلام گھر میں سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ 3 لاکھ 90 ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں نیلام ہوئی۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی سر ڈان بریڈمین نے یہ ٹیسٹ کیپ اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کے دوران پہنی تھی، جو 48-1947 میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔ 

اس سیریز میں بریڈمین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 100ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر نے 6 اننگز میں 715 رنز بنائے تھے جس میں 3 سنچریاں اور ایک کو ڈبل سنچری شامل تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *