Light
Dark

پنجاب حکومت نے تمام اسکولز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

اہور سمیت پنجاب کےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد صوبائی حکومت نے تمام سکولز کے اوقات کار تبدیل کردیئے، سکولز چار دسمبر سے صبح سوا آٹھ بجے کلاسز شروع کر سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آنے کے بعد ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، جس کے تحت سکولوں کو سوا آٹھ بجے کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ، فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر کے نجی و سرکاری اسکولز پر ہو گا، 4 دسمبر سے نجی و سرکاری اسکولز جلدی کلاسز کا آغاز کر سکیں گے، نجی و سرکاری اسکولز کو آدھا گھنٹہ جلدی اسکولز کھولنے کی اجازت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *