Light
Dark

فی الحال غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل تک نہیں پہنچ سکے ہیں: امریکا

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری ڈیل کی تردید کردی ۔

ایک بیان میں امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کررہا ہے لیکن ہم اب تک حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہم بہت متحرک ہوکر کام کررہے ہیں تاکہ یہ عمل جلد مکمل ہو اور ہم اس سلسلے میں خطے کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے بھی قریبی رابطوں میں ہیں، اس حوالے سے مسلسل کام ہورہا ہے۔

جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید بات چیت اور مشاورت کی ضرورت ہے، ہمیں امید ہےکہ ہم جلد ہی سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے لیکن اب تک ہم اس مرحلے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کا بیان اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کو نشانے بنانے کے بعد سامنے آیا جس میں اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

علاوہ ازیں امریکی ٹی وی سے گفتگو میں جیک سلیوان نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سیز فائر معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا لبنان کی فوج کے ساتھ اس پر کام کررہا ہے کہ اس سیز فائر کو مؤثر طور پر نافذ کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *