Light
Dark

مریم نواز کو چین کی طرف سے 8 روزہ سرکاری دورے کی خصوصی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ہے

چین کی حکمران جماعت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو 8 روزہ سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے مریم نواز سرکاری دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔

چین کی حکمران کمونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی۔

سی پی سی کی خصوصی دعوت پر مریم نواز کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی چین جائے گا چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ہے دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *