Light
Dark

کیا زینب رضا سابق صدر پرویز مشرف کی نواسی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب رضا نے سابق صدر  و  آرمی چیف جنرل پرویز مشرف (مرحوم) کی نواسی ہونے سے متعلق گوگل معلومات کو  غلط  قرار دے دیا۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی مہمان بنیں جس دوران انھوں نے بتایا کہ گوگل پر میرے حوالے سے کئی غلط معلومات درج ہیں۔

زینب رضا کے مطابق گوگل پر میری عمر 23 سال درج ہے جو کہ غلط ہے میری اصل عمر 26 سال ہے اور  یہ بات بھی غلط ہے کہ میں امریکا سے آئی ہوں۔

 اداکارہ نے بتایا کہ گوگل پر میرے دوست احمد میمن کو میرا بوائے فرینڈ بتایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ وہ میرے بھائیوں کی طرح ہے۔
مزید برآں زینب رضا کا بتانا تھا کہ گوگل پر میرے حوالے سے 99 فیصد  معلومات غلط ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *