Light
Dark

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پی آئی اے پر عائد پابندی کا اٹھنا ایک یادگار موقع ہے،پی آئی اے اور ایوی ایشن انڈسٹری تباہی کے دہانے پر آگئی تھی،پی آئی اے کا آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی،یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی،کامیابی بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے معیارات یقینی بنانے سے ممکن ہوئی۔

امید ہے جلد برطانیہ اور دیگر ممالک کیلئے پابندی بھی ہٹ جائے گی،پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے ،پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں آسانی ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *