Light
Dark

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 42 فلسطینی شہید، 133 زخمی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جمعہ کی  صبح سے جاری کارروائی میں مزید 42 فلسطینی شہید اور 133 زخمی ہوئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں تازہ حملے میں 24 فلسطینی جان سے گئے جبکہ کمال عدوان اسپتال کے آئی سی یو ڈائریکٹر بھی شہید ہو گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد 44 ہزار 363  ہوگئی۔

دوسری جانب حماس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بس کو نشانہ بنایا،جس میں 9  اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے،ان میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
دھر اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے  دوسری عالمی جنگ کے بعد غزہ کو سب سے زیادہ بمباری سے متاثرہ علاقہ قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، 20 لاکھ سے زائد افراد خوراک اور صاف پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ  برطانیہ کے 60 ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *