اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آرہی ہوں؟
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے سوال اٹھایا کہ یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کی عزت و وقار کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خدارا پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں۔
حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائے گا، وزیر داخلہ
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا پشاور سے نکلنے والا قافلہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ڈھوک پہنچ گیا۔
تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کردیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے اب تک 490 کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 100 لاپتا ہیں۔