Light
Dark

قومی و نجی ایئر لائنز نے بڑی تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں

کراچی: قومی و نجی ایئر لائنز نے بڑی تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ طیاروں میں کمی اور لوڈ کم ہونے پر ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ کیں۔

کراچی سے باکو، بغداد مسقط، کولمبو، دبئی کے لیے پروازیں منسوخ ہوئیں، پی آئی اے کی دوحہ، تہران جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 بھی منسوخ ہو گئی ہے، جب کہ نجی ایئر لائن کی مختلف شہروں کو جانے والی 5 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔