تیسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں، رضوان میچ سے باہر
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
حسیب اللہ اور جہانداد خان پلیئنگ الیون میں شامل کئے گئے ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے، سلمان علی آغا کپتانی کریں گے جب کہ حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔