بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے میجر عاطف خلیل اور حوالدار نور احمد شہید ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو ہرنائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جو بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر محمد حسیب کی قیادت میں سکیورٹی فورسز کو فوری طور پربھیجا گیا،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا