لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک خاتون سمیت پانچ ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او گرین ٹاؤن اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا، پولیس نے گرین ٹاؤن میں واقع گھر پر رات گئے چھاپہ مارا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان سنگین وارداتوں اور جرائم میں ملوث تھے، یہ ڈکیت گروہ گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیکر رہائش پذیر تھا، ڈاکوؤں کو ٹریس کر کے رات گئے چھاپہ ماراتو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ ایک ہفتے میں بینک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹنے کی 3 وارداتیں کر چکا تھا اس گینگ نے پولیس یونیفارم، سرکاری اداروں کی وردیوں میں متعدد وارداتیں کیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی