Light
Dark

.جموں و کشمیر اسمبلی میدان جنگ بن گئی

جموں و کشمیر اسمبلی میدان جنگ بن گئی، دفعہ 370 کی بحالی کا بینر اسمبلی میں بلند کرنے پر ہنگامہ بی جے پی اراکین پُرتشدد ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ کرنے والا بینر بلند کرنے پر بی جے پی کے اراکین آپے سے باہر ہو گئے۔
بینر کو اسمبلی میں دکھانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تیکھی بحث اور نوک جھونک شروع ہو گئی۔
رپوٹ کے مطابق ہنگامہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں ایک دوسرے پر پل پڑے، ایک دوسرے کو گھونسے اور تھپڑ مارے جس کے بعد معاملہ نہ سنبھلنے پر پولیس بلانا پڑی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکی اسمبلی نے دفعہ 370کی بحالی کے لئے قرارداد منظورکرلی ہے، کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قرارداد کا مقصد ان خصوصی آئینی شقوں کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔