نامعلوم افراد کا فیملی پر چھریوں اور کلہاڑیوں سے حملہ، گھر کا سربراہ جاں بحق، بیوی اور 3 بچے زخمی
شیخو پورہ میں نامعلوم افراد نے ایک فیملی پر چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے گھر کے سربراہ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ٹھٹھہ تاڑران میں پیش آنے والے واقعے میں گھر کا سربراہ اسلم جاں بحق ہوا جبکہ اس کی بیوی، دو بیٹے اور بیٹی شدید زخمی ہوئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق فیملی پر حملے کے زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کی حتمی رپورٹ مکمل تحقیقات ہونے کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔