شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبد الحکیم تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔