Light
Dark

میٹا نے انسٹاگرام کے صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ

میٹا نے انسٹاگرام کے صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے، اگر صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بتائے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹِین اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردے گی۔

میٹا کی جانب سے ٹِین اکاؤنٹس کو ستمبر 2024ء میں متعارف کروایا گیا تھا، یہ اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کیلئے ہیں اور کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کے تحفظ کیلئے ایسے اکاؤنٹس میں مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اب تک ایسا کوئی طریقہ کار نہیں تھا جس سے کمپنی کو معلوم ہوسکے کہ اس سروس کو استعمال کرنے والے کی حقیقی عمر کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے اڈلٹ کلاسیفائر نامی سافٹ وئیر ٹول تیار کیا گیا ہے جو ٹول صارفین کو 2 گروپس میں تقسیم کرنے کیلئے ڈیزائن ہوا ہے، ایک گروپ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کا ہوگا جبکہ دوسرا 18 سال سے کم عمر صارفین پر مشتمل ہوگا۔