شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے بتایا ہے کہ انہیں کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔
ان سے سوال کیا گیا کہ مثالی شخص میں کونسی خوبیاں دیکھتی ہیں؟
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے لیکن اگر کسی آئیڈیل شخص کے بارے میں سوچیں تو اسے اچھا انسان، دانشور اور عاجز مزاج ہونا بہت ضروری ہے
طوبیٰ انور نے یہ بھی کہا کہ جیون ساتھی دراز قد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شوبز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم پر توجہ دے رہی ہیں تاہم شوٹنگز کی وجہ سے زیادہ تر یونیورسٹی جانے کا وقت نہیں ملتا لیکن اس کے باوجود وقت نکال کر پڑھائی کرتی ہوں۔