دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے، آج سے لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع میں بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند رہیں گے، کلاسز آن لائن ہوں گی۔