یوم شہدائے جموں پورے آزاد کشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
مرکزی تقریب کشمیر مونومنٹ مظفرآباد میں منعقد ہوئی
تقریب میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی
پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے یادگارشہداء پر سلامی پیش کی
6 نومبر کو قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کی یاد میں دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جموں کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
اس موقع پر مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بزدل بھارتی فوج کشمیریوں کے آزادی کے جذبے کو کم نہیں کر سکتی
آج کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب جموں کشمیر بھی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا
تقریب کے اختتام پر کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے