Light
Dark

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور سے جنیوا روانہ ہوگئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور سے جنیوا روانہ ہوگئیں ، جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور ایئر پورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے جنیوا روانہ ہوگئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کیساتھ مریم اورنگزیب اور دیگر اسٹاف کے ارکان بھی ہیں، ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو گلے کی تکلیف تھی، میڈیکل چیک اپ کیلئے گئیں ہیں .
خیال رہے نواز شریف پہلے ہی لندن سے جنیوا کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، ٹرمپ سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ یورپ جارہا ہوں واپسی پر بات ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کے ہمراہ جنیوا میں تقریباً 4 دن گزاریں گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا ، وہ جنیوا میں اپنا علاج مکمل کرا کر نواز شریف کے ہمراہ لندن آئیں گی۔