ئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کو کم اسی صورت میں کیا جا سکتا ہے جب ملزمان کی شناخت ہو، گرفتاری اور اس کے بعد سزا ہو۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ جتنے ہمارے سکیورٹی یونٹس ہیں ان کی مناسب تربیت اور مربوط تعیناتی ہو۔
انہوں نے کہا کہ جگہ یا شخصیت کی حساسیت کے اعتبار سے سکیورٹی انتظامات کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں ٹریننگ اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر کام کیا جا رہا ہے، تاکہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس رولز میں اصلاحات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جنہوں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔ حتمی ڈرافٹ محکمہ داخلہ کو پیش کردیں گے۔ پولیس اصلاحات سے متعلق آج ہماری آخری میٹنگ تھی جو ملتوی ہوگئی ہے۔ ایک دو روز میں ڈرافٹ مکمل کرکے محکمہ داخلہ سندھ کو بھیج رہے ہیں۔ ڈرافٹ کابینہ میں جائے گا، جہاں اس پر بحث ہو