Light
Dark

.الیکٹرانک پیمنٹ کے 4 مالی اداروں کو لائسنس جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان میں الیکٹرانک پیمنٹس کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے الیکٹرانک پیمنٹ کے 4 مالی اداروں کو لائسنس جاری کردیئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق لائسنس لینے والے ادارے چھ ماہ میں پائلٹ پراجیکٹ مکمل کریں گے۔ الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز، پیمنٹ سسٹم آپریٹر اور پیمنٹ سسٹم پرووائیڈر کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔

الیکٹرانک پیمنٹس کے تین ادارے پائلٹ پراجیکٹ مکمل کرنے کے مرحلے میں ہیں جبکہ تین ٹیکنالوجی مالی فرمز کے پاس پائلٹ آپریشنز کی منظوری موجود ہے۔ پاکستان میں اس وقت چار ادارے الیکٹرانک پیمنٹس کے آپریشنز کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024 تک ملک میں 42 لاکھ ای والٹس اکاؤنٹ کھل چکے ہیں جبکہ ای والٹس سے 46 لاکھ ادائیگی کارڈ جاری ہوچکے ہیں۔ ای والٹس کے ذریعے 232 ارب روپے کی 8 کروڑ 21 لاکھ پیمنٹس ہوچکی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ای والٹس کے ذریعے سالانہ بنیاد پر اکاؤنٹس اور ادائیگی میں بالترتیب 163 اور 117 فیصد اضافہ ہوا ہے۔