شہر قائد میں چوروں ڈکیتوں کا راج برقرار *
دن رات چوروں،ڈکیتوں کا ٹولہ شہر کراچی کی شاہراہوں پر وارداتیں کرنے میں مصروف ھے ۔ تھانہ تیموریہ کی حدود بفرزون سیکٹر 15A2 میں دن دہاڑے مسلح ملزمان نے شہری کو 125 موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا ہے 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے شہری سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینی اور باآسانی فرار ہوگئے , پولیس نے مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان اور موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی ہے واضح رہے کہ شہر قائد سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں موٹر سائیکلیں چوری اور چھننے کی وارداتیں رپورٹ ہو رہی