Light
Dark

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ رات ہنگامی ملاقات کی خواہش ظاہر کی، جے یو آئی کی جانب سے مشاورت کے بعد آج ملاقات کا گرین سگنل دیا گیا، ملاقات میں حکومت کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال گیا۔
ملاقات میں پارلیمنٹ کے اندر پہلے سے قائم کمیٹیوں کو فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک لانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کی جانب سے اپوزیشن کی دوسری سیاسی جماعتوں سے بھی رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔
جے یو آئی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں کہا گیا کہ فاصلے کم کیے جائیں تو حکومت کےخلاف ساتھ چل سکتے ہیں، مستقبل میں ساتھ چلنے کے لیے پی ٹی آئی کو سنجیدہ اقدامات کا مشورہ گیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد جے یو آئی کو آگاہ کیا جائے گا، مولانا کی بیرون ملک دورے سے واپسی کے بعد سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔