Light
Dark

.ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی

اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک خاتون مسافر سے 296 گرام وائٹ ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی پرواز پر اے ایس ایف کی خاتون باڈی سرچر نے ایک خاتون مسافر مسرت کی جسمانی تلاشی لیتے ہوئے اس کےسینہ بند میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی جو کہ خاتون مسافر نے سینہ بند کے اندرونی اطراف اور جوتوں کے تلووں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے خاتون مسافر کی جسمانی تلاشی پر خاتون سے 296 گرام وائٹ ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزمہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا