پاکستان یورو بانڈز اس وقت لانچ کرے گا جب ہماری کریڈٹ ریٹنگ بی کیٹگری ہو جائے گی
آئندہ چند ماہ میں پاکستان کی بی کیٹگری ریٹنگ متوقع ہے
ہماری فچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی کے ساتھ مثبت گفتگو رہی ہے
فچ موڈیز اور ایس اینڈ پی کے مسلسل رابطے میں ہیں
اگلے مالی سال میں یورو بانڈز متعارف کروائیں گے
1 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کو ہمیں اپنے منصوبے بہتر انداز میں پیش کرنا ہوں گے
کلائمیٹ فنانسنگ کی بات چیت عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ بھی جاری ہیں
کلائمیٹ فنانسنگ پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر سے آج بھی بات ہوئی ہے
جون 2025ء میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے
جب ذخائر 13 ارب ڈالر ہوں گے تو 3 ماہ کی درآمدات کو تحفظ حاصل ہو جائے گا
مقامی سرمایہ کار و تاجروں کو راغب کرنے کیلئے شرح سود میں کمی کی جا چکی ہے
کراچی انٹربینک مارکیٹ ریٹ فی الوقت 13 فیصد پر ہے جو مزید نیچے آئے گا
حکومت کو ٹیکسیشن میں بہتری اور توانائی کی لاگت میں بھی کمی کرنی ہے
وزارتِ توانائی پاور ٹیرف میں کمی کیلئے متحرک ہے
جاری ڈیجیٹلائزیشن سے ایف بی آر میں کرپشن کے دروازے بند ہوں گے
دوست ممالک پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں
عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے
ہم نے معیشت کو مستحکم کردیا ہے جس کے بعد معیشت کی ترقی کیلئے ریگولیٹرز اور بینکوں کو کردار ادا کرنا ہے
صرف ٹیکنالوجی سے بات نہیں بنے گی، متعلقہ افرادی قوت کی استعداد بھی بڑھانا ہوگی