Light
Dark

.فرخ سبزواری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او مقرر

فرخ سبزواری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او مقرر

فرخ سبزواری کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایکس) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا گیا ۔

پی ایس ایکس نے منگل کو ایکسچینج کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت کا اشتراک کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے فرخ سبزواری کو سیکیورٹیز ایکسچینج (لائسنسنگ اینڈ آپریشنز) ریگولیشنز 2016 کے تحت 3 سال کی مدت کے لیے پی ایس ایکس کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ سبزواری 18 نومبر 2024 کو پی ایس ایکس کے سی ای او کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔