رمضان کے بابرکت مہینے کے لیے الٹی گنتی کا آغاز ہوچکا ہے اور اب 4 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔
لیکن اس بابر کت مہینے کی سعادتوں سے لطف اندوز ہونے کے منتظر مسلمان ابھی سے یہ جاننے کیلئے پرجوش ہیں کہ مبارک مہینے کا باقاعدہ آغاز کب ہوگا؟
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا بتانا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز غالباً یکم مارچ 2025 سے ہونے کے امکانات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہے، لہٰذا چاند کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔