وفاقی دارالحکومت میں فضائی آلودگی اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج، کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد ہو گی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے احکامات کا اطلاق فی الفور کر دیا گیا جو آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہو گا۔