Light
Dark

پاکستانی اداکارہ ایک بار پھر خبروں کی زینت کیوں بن گئیں؟

اداکارہ مہوش حیات ہنی سنگھ کی نئی البم ‘گلوری’ میں نہ صرف جلوہ گر ہو رہی ہیں بلکہ اس میں اپنی آواز کا جادو بھی بکھیریں گی۔

مہوش حیات بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی نئی ویڈیو ‘جٹ مکھناں’ کے ٹیزر میں بھی نظر آئی ہیں۔

ان کا بھارتی گانا ‘جٹ مکھناں’ آٹھ نومبر کو ریلیز کیا جائے گا، جس کا ٹیزر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے، مہوش حیات ویڈیو میں ویسٹرن اسٹائل کے کالے لباس میں ہیں۔

مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گانے کا ٹیزر جاری کردیا، گانے کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی ہے۔