Light
Dark

.مہنگی بجلی سے ستائے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ

مہنگی بجلی سے ستائے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، فیسکو  نے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کردی، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر پابندی لگا دی ہے۔ فیسکو حکام کےمطابق قسطوں کی سہولت سے ریونیو متاثر ہورہا  ہے۔ کمرشل فیسکو مبشر چیف کا کہنا ہے کہ نیپرا کی ہدایت پر بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی لگائی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے پر جرمانے بھی ڈبل کردئیے گئے ہیں ، بجلی بلوں سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اب مزید بوجھ بڑھا دیا ہے۔