Light
Dark

.اداکار،گلو کار سکندر صنم کی برسی

نامور کامیڈین اور شو بز کی دنیا کے معروف فنکار، اداکار،گلو کار سکندر صنم کی برسی ۱ٓج 5نومبر بروز منگل کومنائی جائے گی۔ معروف مزاحیہ فنکار سکندر صنم 21ستمبر1960کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے معین اختر کے فن سے متاثر ہو کر شوبز کے میدان میں قدم رکھا۔ اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث سکندر صنم اداکار ی، گلوکار ی اور مزاحیہ فنکاری میں خاص مقام رکھتے تھے۔انہوں نے کئی بھارتی فلموں کے پارٹ ٹو بھی بنائے جن میں تیرے نام پارٹ ٹو کو بہت پذیر ائی ملی۔ سکندر صنم ون مین شومیں بھی مہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سکندر صنم 5 نومبر 2012کو دل کا دورہ پڑنے سے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔