. ایکس کے مالک ایلون مسک نے پنسلوینیا کی عدالت میں ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کا مقدمہ جیت لیا۔ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ریاست پنسلوینیا میں ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ٹرمپ انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔دوسری جانب 11 سابق ریپبلکن عہدیداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل ایلون مسک کی جانب سے ووٹرز کو نقد رقم کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے ہیں۔قانونی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی کوئی بھی پیشکش، جس میں ووٹر کو کہیں دستخط کرنے کے عمل کے لیے رقم کی پیشکش کی جائے، امریکی قانون کی خلاف ورزی میں شمار کی جا سکتی ہے۔