Light
Dark

.میچ کے دوران آسما نی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک

لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں میچ کے دوران آسما نی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ تیزا ہوا اور طوفان کے باعث میچ روک دیا گیا ، میچ رکنے پر کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے کہ اسی دوران آسمانی بجلی گرگئی۔آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک 39 سالہ فٹبالر ہلاک ہوگیا جب کہ 5 فٹبالر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔