بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں انصاف کی کرسی میں بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں ، بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی کر کے سزا دی گئی۔