Light
Dark

عمیرجسوال کا طلاق کے بعد پہلی بار دوسری شادی کے حوالے سے اظہارخیال

ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں پر خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنی طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں بات کی ہے۔

ٹی وی انٹرویو میں انہوں نےبتایا کہ زندگی کےمشکل لمحات میں کس طرح ان کے مداحوں اور نامعلوم لوگوں کے مثبت خیالات اور دعاؤں نے انہیں سنبھالے رکھا اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

انٹرویومیں مزیدوضاحت کرتے ہوئےکہاکہ ان کی اہلیہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی عوام کی نظرسے دور رہے،اور وہ اس بات کا احترام کرتے ہیں،عمیر نےانٹرویو میں اپنی زندگی میں آنےوالی مثبت تبدیلیوں پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ ہر قدم پرہمیں کسی خاص مقصد کے تحت رہنمائی کرتا ہے۔ یہ مشکل وقت ان کے لیے ایک سبق تھا، جس سے وہ زندگی کو مزید مضبوطی اور خود اعتمادی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

عمیرجسوال اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی چارسال چلی اور یہ رشتہ 2024 کے آغازمیں ختم ہوا۔ جنوری 2024 میں، ثنا نےکرکٹر شعیب ملک سےشادی کرلی،جس کے بعد عمیر اور ثنا کی علیحدگی کی خبرسامنے آئی۔اکتوبر 2024 میں عمیر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی نئی شادی کی اطلاع دی، جس نے مداحوں میں تجسس اورخوشی کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا،اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی دوسری شریکِ حیات کی شناخت ظاہر نہیں کی۔