Light
Dark

حکومت اور اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر حکومت اور اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔