ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبہ توانائی پر منفی اثرات کے پیش نظر پاکستان کے پالیسی سازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق موسم کی شدت بڑھنے سے توانائی کی طلب میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔ اور موسمی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ہے۔