Light
Dark

نیشنل انسٹیٹیوٹ اف مینجمینٹ سیکیورٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا نیشنل انسٹیٹیوٹ اف مینجمینٹ (NIM) میں سیکیورٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح اور شجر کاری مہم میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

اس موقع پر ڈی آئی جی تبسم عابد، ڈی ائی جی شیبا شاہ، ایس ایس پیز، کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے ممبران اور نم کے نمائندگان موجود تھے۔

کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی اور انکی ٹیم اور ڈی جی نم ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے نمائندگان نے کراچی پولیس چیف کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں سیکورٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح کیا اور شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا۔

اس مہم کے تحت پہلے مرحلے میں 200 پودے لگائے گئے اور مزید 1000 پودے لگائیں جائیں گے۔

اس موقعہ پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مراد سونی اور انکی ٹیم کو کراچی شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ ماحول کو صاف کرنے کیلئے شجر کاری مہم کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔