پنجاب کے شہر لاہور میں فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ہے جہاں فضائی آلودگی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور کی فضا میں آلودگی کی تعداد 1067 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور کی فضا شہریوں کے ساتھ چرند پرند اور پودوں کیلئے بھی نقصان دہ ہوگئی
ماہرِ ماحولیات کے مطابق شہری موجودہ فضا میں باہر نکلنے سے گریز کریں، شہر کی فضا آلودہ ہونے سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔
ماہرِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بچے، بزرگ اور بیمار افراد گھر میں رہنےکو ترجیح دیں، متوازن خوراک اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے۔
ماہرِ ماحولیات کے مطابق یہ فضا شہریوں کے ساتھ چرند پرند اور پودوں کے لیے بھی نقصان دہہے