Light
Dark

.جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں بڑی پیشرفت

اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں بڑی پیشرفت، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جو ڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈ یشل کمیشن میں نامزدگی کردی ہے۔

جو ڈیشل کمیشن کے لئے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے، خاتون کی نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔سینیٹ سے جو ڈیشل کمیشن کے لئے سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد کیے گئے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈ یشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نا م بھیجواۓ