چائے کی پتی بھی مہنگی، حکومت نے فی کلو قیمت 1200 روپے مقرر کردی
وفاقی حکومت نے چائے کی پتی کی فی کلو قیمت 1200 روپے مقرر کردی ہے، پتی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے مطابق چائے کی پتی کی پرچون قیمت کم سے کم 1200 روپے فی کلو ہوگی اور درآمد و سپلائی پر اس کا اطلاق ہوگا۔