سندھ وائلڈ لائف نے انڈوں سے نکلنے والے 300کچھووں کوسمندرمیں چھوڑدیا
کچھووں کے بچوں کی عمریں ایک سے دوروزکے لگ بھگ تھیں
رواں سال کے سیزن کے آغازسے اب تک 8گرین ٹرٹلزکے مادہ کے 8ہزارانڈوں کو گھونسلے میں رکھاجاچکا ہے،اشفاق میمن،انچارج میرین ٹرٹل کنررویشن،سندھ وائلڈ لائف
انڈوں سے بچے نکلنے کا دورانیہ 45سے60دن پرمحیط ہوتاہے، افزائش نسل کے لیے آنے والے سبزکچھووں کی مادہ کوٹیگزبھی لگائے جاتے ہیں،
اس سال کچھووں کے انڈوں کا ہدف 30ہزارانڈے رکھاگیا ہے،
ایک مادہ 80سے110کے قریب انڈے دیتی ہے،
سن 1975سے اب تک 9لاکھ کے لگ بھگ کچھووں کے بچے سمندرمیں چھوڑے جاچکے ہیں،
پاکستان میں مختلف وجوہات کی بنا کچھووں کی باقی اقسام معدوم ہوچکی ہیں،
گرین ٹرٹل واحد قسم ہے جوسندھ،بلوچستان کے ساحلوں کا رخ کرتی ہیں،
گرین ٹرٹلز کی افزائش نسل کا دورانیہ اگست کے وسط سے فروری کے وسط تک برقراررہتاہے،