Light
Dark

اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی نے مریضوں کو پریشان کردیا۔

بلوچستان کے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی نے مریضوں کو پریشان کردیا۔

بلوچستان کے اسپتالوں کیلئے پچھلے 7 ماہ کے دوران ادویات خریدی نہیں جاسکی ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں اب ادویات بالکل ناپید ہو گئی ہیں۔

اس صورتحال نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اور سب سے زیادہ مشکل صورتحال ایمرجنسی میں شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کی ہے جن کے رشتے دار ہمراہ نہ ہوں تو ان کا بروقت علاج بھی نہیں ہوسکتا ہے۔

اسپتالوں کے وارڈز تو دور کی بات شعبہ حادثات اور ایمرجنسی میں عملے کے پاس سرنج اور بینڈیچ بھی دستیاب نہیں ہیں جب کہ اسپتال آنے والے مریضوں کو ڈاکٹرز بھی ہزاروں روپے کی ادویات لکھ کر دے رے ہیں۔