وزیرِاعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد کی ملاقات
اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہِ خیال
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے شیخ فیصل بن قاسم الثانی کی سربراہی میں قطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد نے آج دوحہ میں ملاقات کی۔
وفد میں قطر کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ وفد میں معیشت کے بااثر شعبوں کی نمائندگی شامل تھی۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ اہداف کی نشاندہی پر زور دیا گیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطری کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی۔