Light
Dark

دھماکے کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں بچے اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق

مستونگ میں دھماکے سے اسکول کے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا جس میں 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اسکول کی وین بھی دھماکے کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔