Light
Dark

قیدیوں کو عدالتی حکم پر اٹک جیل سے رہا کردیا گیا ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو ارکان اسمبلی سمیت خیبرپختونخوا کے 86 قیدیوں کو عدالتی حکم پر اٹک جیل سے رہا کردیا گیا ۔

جیل انتظامیہ کے مطابق رہا ہونے والے بیشتر قیدیوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں سے ہے۔

جیل حکام کے مطابق اٹک جیل سے عدالتی حکم پر رہا کیے گئے قیدیوں میں پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز انور زیب اور لیاقت خان بھی شامل ہیں۔

اٹک جیل سے رہائی پانے والے 86 قیدیوں میں ریسکیو 1122 کے 46 اہلکار، پولیس کے 25 اور بلدیہ کے 13 اہلکار بھی شامل ہیں۔